بہتر کارکردگی دکھانے پر مراد سعید کو وفاقی وزیر بنانے کا اعلان

بہتر کارکردگی دکھانے پر مراد سعید کو وفاقی وزیر بنانے کا اعلان
کیپشن: مراد سعید عام انتخابات عام انتخابات 2018ء میں دوبارہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان وزراء کی کارکردگی کی کارکردگی سے خوش۔ وزیر مملکت برائے کمیونیکیشن مراد سعید کو وفاقی وزیر بنانے کا اعلان کیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے وزراء کی کارکردگی جانچتے ہوئے مراد سعید کی کارکردگی کو زیادہ سراہا ہے۔ وزیر اعظم نے وزیر مملکت برائے کمیونیکیشن مراد سعید کو بہترین کارکردگی پر وفاقی وزیر بنانے کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے گزشتہ روز وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جو تقریباً 9 گھنٹوں تک جاری رہا اور اس دوران وزیراعظم نے وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا تھا۔

وزیراعظم نے وزراء سے کارکردگی پر فرداً فرداً سوال کیے۔ وزرا کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ہدایات اور مشورے دیے جبکہ کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے مزید 3 ماہ کا وقت دینے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے مراد سعید عام انتخابات 2013ء میں خیبر پختونخوا کے حلقہ این اے-3 (سوات-2) میں پاکستان تحریک انصاف سے انتخاب میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی۔ عام انتخابات 2018ء میں دوبارہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئے۔