تھانہ کوٹ نیناں نے3 سالہ معصوم کنزا کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا

08:55 AM, 11 Dec, 2018

شکرگڑھ: تھانہ کوٹ نیناں نے 3 سالہ معصوم کنزا کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا۔ملزم کی 4 سال سے ماں نگینہ بی بی سے دوستی تھی۔ملزم اس کے خاوند سے طلاق دلوانا چاہتا تھا۔جسکی وجہ سے کنزا کو گلا دبا قتل کرکے کھیت میں پھینک دیا۔

 ڈی ایس پی سرکل ملک خلیل احمد نیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ قبل لاپتہ ہونے والی معصوم کنزا کا اندھا قتل پولیس کے لئے بڑا چیلنج بن چکا یے۔ مختلف جدید اور روایتی طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے قاتل کا سراغ لگا لیا۔قاتل مدعی مقدمہ بابر کا ہمسایہ ہے جو اپنے ماموں غفور کے ہاں رہائش پذیر تھا۔اسکے عرصہ تقریبا 4 سال سے بچی کی ماں نگینہ سے دوستی تھی۔مبینہ طور پر یہ بچی بھی اسکی اولاد تھی۔ملزم معظم بابر اور نگینہ میں چپلقش کے باعث طلاق چاہتا تھا اور خود اپنی معشوقہ سے شادی رچانا چاہتا ہے۔

اسی بنا پر بابر کے دبئی سےوطن واپسی کی اطلاع پاکر 11 نومبر کی دوپہر 1بجے کے قرب بچی کو کھیل کے بہانے حویلی میں ساتھ لے گیا اور گلا دبا کر قتل کر دیا۔لواحقین کے تلاش کرنے پر انکے ساتھ گھومتا رہا اور رات کے پچھلے پہر کھیت کے کنارے نعش چھوڑ آیا۔لواحقین صدمے سے نڈھال تھے کہ علی الصبح تلاش کرتے کھیتوں سے نعش مل گئی۔12 نومبر سے آج تک پولیس نے تمام تر ذرائع استعمال کرکے اصل ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔


جسے قانون کے مطابق سزا ملے گی۔۔انہوں نے اس موقع پر میڈیا ںمائندگان کا بھی شکریہ ادا کیا۔جن کی مثبت رپورٹنگ سے اس اندھے قتل کا منطقی انجام تک پہنچانے میں سپورٹ رہی۔بلخصوص چئیرمین یوسی پھگواڑی میاں ارشد کا شکریہ ادا کیا گیا۔جو ہر پل پیش پیش رہے۔

مزیدخبریں