رواں برس کی پانچ بہترین ڈراؤنی فلموں کی فہرست جاری کر دی گئی

12:03 AM, 11 Dec, 2018

نیویارک : دو ہزار اٹھارہ بھی ڈراؤنی فلموں کے لیے بہترین ثابت ہوا ہے ، پانچ ٹاپ ڈراونی فلموں نے باکس آفس پر بہترین بزنس کیا ۔

تفصیلات کے مطابق 2018 میں بننے والی پانچ بہترین ڈراونی فلموں نے اس مرتبہ بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑھے ہیں ، گزشتہ دو برسوں کی دوران رواں برس ڈراونی فلموں کے نام رہا ہے ، ان فلموں کو کیٹیگریز کے حوالے سے درج زیل نمبرز پر رکھا گیا ہے۔

سسپائریا:

سپائریا نامی فلم کو 2018 کی ڈراونی فلموں کی فہرست میں پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے ، فلم کی کہانی ایک امریکی لڑکی کے گرد دھومتی ہے جوکہ ڈانس کلاسز لینے سیکھنا چاہتی ہے اور اس دوران اس کو انتہائی دلچسپ حقائق کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اینی ہیلیشن :

رواں برس ہٹ ہونے والی دوسری ڈراونی فلم اینی ہیلیشن ہے جس کی کہانی سائنسدانوں کی ایسی ٹیم کے گرد گھومتی ہے جوکہ ایلین نماں ایک نئے جہاں کی کھوج میں نکلتے ہیں اور اس دوران ان کو انتہائی خونخوار واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

کیم :

موجودہ سال کی ڈراونی فلموں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر کیم کو رکھا گیا ہے ، کیم گرل ایک ایسی لڑکی کا کردار ہے جس کی ہم شکل دو مزید لڑکیاں اس کی زندگی کو تباہ کرنے کے کا منصوبہ بناتی ہیں ، فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کیم گرل ایک ہمشکل لڑکی اس کے آن لائن اکاونٹ پر براہ راست غیراخلاقی ویڈیو اپ لوڑ کر دیتی ہے لیکن وہ اس کو پکڑنے میں ناکام رہتی ہے ، فلم انتہائی دلچسپ مناظر پر مبنی ہے ۔

ٹیری فائیڈ :

رواں برس کی بہترین ڈراونی فلموں میں چوتھے نمبر پر ٹیریفائیڈ کو رکھا گیا ہے ، فلم کی کہانی ایسے گھروں کے گرد گھومتی ہے جن میں جادوائی واقعات ہوتے ہیں اور انسانوں کو درندگی کا نشانہ بنایا جاتا ہے ، خاص افراد پر مشتمل ایک ٹیم ایسے گھروں کو تلاش کرنے پر لگائی جاتی ہے اس طرح فلم کے دوران دلچسپ اور ڈراونے واقعات رونما ہوتے ہیں جو دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتے ہیں ۔

ہیئرڈائٹری:

رواں برس کی بہترین پانچ ڈراونی فلموں میں ہیئرڈائٹری کو پانچویں نمبر پر رکھا گیا ہے فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گرد گھومتی ہے جوکہ دو بچوں کی ماں ہوتی ہے ، اپنی والدہ کی موت کے پیچھے چھپے محرکات کو تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہے اور اس دوران وہ انتہائی خوفناک تجربات سے گزرتی ہے ۔

مزیدخبریں