راولپنڈی: ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، ملک کے مختلف شہروں سے کارروائیوں کے دوران 6دہشت گرد اور 12 سہولت کار گرفتار کر لئے گئے،ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کر لیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ایف سی بلوچستان نے آپریشن ردالفسادکے تحت کارروائیوں کے دوران ڈیرہ بگٹی کے علاقے ر ستم درباراورکلی ڈبہ میں آپریشن کے دوران 6دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ،ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ وہ بارودبرآمد کر لیا گیا۔دوسری جانب پنجاب رینجرزنے اٹک،راولپنڈی اورسرگودھامیں آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردوں کے 12 سہولت کارگرفتارکر لئے گئے۔