فیس بک میسنجر میں گیم کھیلتے ہوئے لائیو ویڈیو چیٹ کا آپشن متعارف

11:01 PM, 11 Dec, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور : فیس بک نے اپنے مسینجر صافین کیلئے گیم کھیلتے وقت لائیو ویڈیو   چیٹ کا آپشن بھی متعارف کروا  دیا ہے۔

کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ فیس بک میسنجر پر صارفین اب اپنے جس فرینڈ کے ساتھ گیم کھیلیں گے اس کے ساتھ لائیو ویڈیو چیٹ بھی کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ صارفین کو گیم کھیلنے کے دوران ویڈیو چیٹ ریکارڈ کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق گیم کھیلنے کے دوران ویڈیو چیٹ کرنے کیلئے میسنجر گیم کے اوپر نمایاں ہونے والے نیو کیمرہ آپشن پر کِلک کرنا ہوگا جس کے بعد فرنٹ کیمرہ آن کرنا ہوگا تاکہ دوسرا صارف بھی آپ سے ویڈیو چیٹ کر سکے۔

مزیدخبریں