بھارتی ڈرون نے چینی خود مختاری کو پامال کرنے کی کوشش کی :چین 

بھارتی ڈرون نے چینی خود مختاری کو پامال کرنے کی کوشش کی :چین 


بیجنگ : چین نے بھارتی ڈرون کی طرف سے چینی حدود میں داخل ہونے کی کوشش پر کہا ہے کہ بھارتی ڈرون نے چینی علاقائی خود مختاری کو پامال کرتے ہوئی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی تھی۔


پیپلز ری پبلیکن آرمی کے مغربی جنگی بیورو کے نائب سربراہ ژانگ شوئلی نے کہا کہ چین اپنے حقوق کی حفاظت میں ثابت قدم رہے گا۔ چینی فوج نے مستعدی سے بھارتی ڈرون گرا دیا۔ تاہم ژانگ نے اس سرحدی مقام کو عیاں کرنے پر کوئی تبصرہ نہ کیا۔


بھارتی فوج کے ترجمان کرنل امن آنند نے بھی اعتراف کیا کہ ڈرون طیارے سے رابطہ منقطع ہونے کے باعث یہ ڈرون چینی سرحد کے پار چلا گیا۔ ترجمان کے مطابق یہ ڈرون تربیتی مراحل سے گزر رہا تھا اور تکنیکی خامی کے باعث چین کی سرحد میں داخل ہو گیا۔


واضح رہے کہ چین اور بھارت 1962ء میں جنگ لڑ چکے ہیں جس میں بھارت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ رواں سال اگست کے مہینے میں بھی ڈوکلام کے مقام پر چین بھارت سرحدی تنازع نے دونوں ممالک کو بین الاقوامی شہ سرخیوں کا مرکز بنائے رکھا تھا۔ایسے حالات میں چین کی سرحد کے قریب بھارتی ڈرون طیاروں کی تربیت بین الاقوامی کشیدگی کا باعث بن سکتی ہے۔