پاکستان آج امریکہ پر زیادہ انحصار نہیں کر رہا : رابن رافیل

09:37 PM, 11 Dec, 2017

اسلام آباد: سابق امریکی سینئر سفارتکار رابن رافیل نے کہا ہے کہ امریکہ اب مکمل سپر پاور کی حیثیت کھو رہا ہے، افغانستان کا مسئلہ پاکستان اور امریکہ کے مابین کلیدی مشکلات کا باعث رہا ہے، پاکستان آج امریکہ پر زیادہ انحصار نہیں کررہا ہے، افغان مسئلہ پر پاکستان اور امریکہ مل کر کام کر سکتے ہیں، پاکستان میں سی پیک اور ترقی کے پیمانے میں کافی کام کرنے کی ضرورت ہے۔


کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی سینئر سفارتکار رابن رافیل نے کہا کہ پاک، امریکہ تعلقات خطے اور عالمی سطح پر بدلتے حالات پر منحصر ہیں، روس، ایران اور دیگر ممالک کا بڑھتا اثررسوخ بھی اہم ہے، امریکہ اب مکمل سپر پاور کی حیثیت کھو رہا ہے، پاکستان میں سی پیک اور ترقی کے پیمانے میں کافی کام کرنے کی ضرورت ہے، افغانستان کا مسئلہ پاکستان اور امریکہ کے مابین کلیدی مشکلات کا باعث رہا ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ امریکی انتظامیہ نے سات ماہ میں جنوبی ایشیاء پر حکمت عملی تشکیل دی، پاکستان آج امریکہ پر زیادہ انحصار نہیں کر رہا ہے، امریکہ کو پاکستان کے ساتھ تعلقات کو جامع اور مزید وسعت دینی چاہیے، افغان مسئلہ پر پاکستان اور امریکہ مل کر کام کر سکتے ہیں، افغانستان ہی دونوں ممالک کے مابین کلیدی دوستانہ روابط کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے، پاکستان ارو امریکہ کو باہمی مقاصد کیلئے افغان امن کیلئے آگے بڑھنا چاہیے۔

مزیدخبریں