مضر صحت گھی اور آئل استعمال کرنے والوں کے خلاف قرار داد جمع

مضر صحت گھی اور آئل استعمال کرنے والوں کے خلاف قرار داد جمع

لاہور: مضر صحت گھی اور آئل استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے مطالبے کی قرار داد اور محکمہ خزانہ پنجاب میں 8 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کے انکشاف پر تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئی ۔


ڈپٹی اپوزیشن لیڈر محمد سبطین خان کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد میں کہا گیاہے کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں دگنا منافع کمانے کے چکر میں مضر صحت گھی کی فروخت جاری ہے ، ہوٹلز،سویٹس شاپس،سموسوں اور پکوڑوں میں اس کا استعمال جاری ہے ، مضر صحت گھی اور آئل سے عوام گلے سانس اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کو بے رحم مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ،فوڈ اتھارٹی کی مختلف علاقوں میں فرضی کاروائیاں جاری ہیں، چند چھاپوں کے بعد معمولی جرمانے کرکے خاموشی اختیار کر لی۔فوڈ اتھارٹی کی ناک کے نیچے ناقص آئل گھی کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے ۔


قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مضر صحت گھی اور آئل فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انھیں بھاری جرمانے عائد کرے۔جبکہ تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب میں 8 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی طرف سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی۔