ممبئی : معروف بالی ووڈ اداکار عرفان خان نے پاکستانی فلموں میں کام کرنے کیلئے دلچسپی ظاہر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں عرفان خان نے کہا کہ میں پاکستانی فلم میں کام کرنا چاہتا ہوں مجھے فلم بول میں ایک کردار آفر بھی ہوا تھا لیکن بطور اداکار مجھے وہ کردار اپنے لئے مناسب نہیں لگا اس لئے کام نہ کر سکا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فلم ہندی میڈیم میں پاکستانی اداکارہ صبا قمرکے ساتھ کام کا تجربہ اچھا رہا صبا قمر باصلاحیت ہیں اور کردار میں توانائی بھر دیتی ہیں۔وہ سادہ لڑکی ہیں اور یہی ان کی خوبصورتی ہے جوان کی اداکاری میں بھی جھلکتی ہے۔