حکومت پنجاب نے تمام سرکاری ہسپتالوں میں کیمرے نصب کرنے کی ہدایت کردی

05:38 PM, 11 Dec, 2017


لاہور:حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں


تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں ہسپتالوں کے تمام داخلی و خارجی راستوں اور وارڈز کے انٹری گیٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ آنے جانیوالے افراد پر نظر رکھی جاسکے یہ فیصلہ ہسپتالوں سے مبینہ طور پر آئے روز چھوٹی بچیوں کے اغواء کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ بچوں کے اغواء کی وارداتوں کو روکنے میں مدد مل سکے۔

مزیدخبریں