لاہور :پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کی سز ا مکمل کرنے والے قومی کرکٹر محمد عرفان کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا ۔دراز قد باؤلرٹی 10 کرکٹ لیگ میں شرکت کیلئے 12 دسمبر کو دبئی روانہ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق محمدعرفان کانام اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث دیگرکرکٹرزکےساتھ شامل تھا۔قومی کرکٹر نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست کی تھی۔ ہائی کورٹ نے عمرہ ادئیگی پرعرفان کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کاکہاتھا۔ایف آئی اے نے عرفان کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے مستقل بنیادوں پرنکال دیا۔
ادھر پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر شاہ زیب حسن کی سماعت ایک بار پھر ملتوی ہو گئی .سماعت پی سی بی کے گواہ محمد عرفان کے دستیاب نہ ہونے کے باعث ملتوی ہوئی .کیس کی سماعت 14 دسمبر کو ہو گی.