ملک کو غیر یقینی صورتحال کی طرف دھکیلا جارہا ہے،خورشید شاہ

03:55 PM, 11 Dec, 2017

نیوویب ڈیسک

مٹھی: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک کو غیر یقینی صورتحال کی طرف دھکیلا جارہا ہے،میری خواہش ہے کہ آئندہ انتخابات وقت پر ہی ہوں،نواز شریف نے کبھی پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دی،پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہے کہ پارلیمنٹ مضبوط اور مستحکم ہو۔پیرکو خورشید شاہ نے مٹھی کا دورہ کیا۔

اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول چاہتے ہیں کہ اسمبلیاں مدت پوری کریں، جبکہ اسمبلیوں سے استعفی دینے کی آصف زرداری کی بات میں وزن ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کبھی پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہے کہ پارلیمنٹ مضبوط اور مستحکم ہو۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے کئی بار کہا کہ پانامہ سمیت تمام ملکی مسائل پارلیمنٹ میں حل کریں۔ نواز شریف سمجھتے تھے عدالتوں میں 20، 30 سال کیس چلیں گے۔انہوں نے نواز شریف اور زرداری کی دوستی کے عمران کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے اپنے خود راستے بند کیے ہیں۔ نواز شریف نے پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دی اب پارلیمنٹ بھی ان کو نہیں بچائے گی۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ملک کو غیر یقینی صورتحال کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے باعث پوری دنیا کے حالات خراب ہورہے ہیں۔ ٹرمپ انسانوں کو لڑانے اور مذہبی جنگ کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ پوری امت مسلمہ کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کے چاروں صوبوں میں نظر آئے گی۔ پیپلز پارٹی کے خلاف بننے والے اتحاد کو ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی شکت ہوگی۔

مزیدخبریں