شاہد آفریدی بھی ٹی ٹین لیگ کی حمایت میں سامنے آگئے

02:36 PM, 11 Dec, 2017

کراچی: مایہ ناز سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی ٹی ٹین لیگ کی حمایت میں سامنے آگئے۔ ٹی 10لیگ سے متعلق تنازعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ٹی10 کو دنیا کی دیگر لیگز کی طرح سمجھنے کا مشورہ دے دیا۔

شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں ٹی 10لیگ کو بھی دیگر لیگز کی طرح سمجھنے اور اس کی حمایت کرنے کو کہنے کے ساتھ ساتھ لکھا کہ مجھے نہیں پتہ کہ اتنا ہنگامہ کیوں برپا ہے.ہمیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اور ٹی10لیگ اور اس کی فرنچائزز کے مالکان کی حمایت کرنی چاہئے.چلو اسے بھی دنیا کی دیگر لیگز کی طرح سمجھیں.انہوں نے کہا کہ ٹی 10 لیگ کو  اپنے مقاصد کیلئے اسے متنازعہ نہ بنایا جائے. ہم سب کیلئے پاکستان سب سے پہلے ہے۔

مزیدخبریں