دورہ نیوزی لینڈ میں احمد شہزاد اور عثمان شنواری کو ڈراپ کیے جانے کا امکان

01:40 PM, 11 Dec, 2017

لاہور: نیو زی لینڈ کے خلاف قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا. احمد شہزاد اور عثمان شنواری کو ٹیم سے ڈراپ کر کے اظہر علی اور محمد عامر کو شامل کیے جانے کا امکان ہے .

ذرائع کے مطابق گھٹنے کی انجری سے نجات پانے والے قومی کرکٹر اظہر علی کو آؤٹ آف فارم اوپنر احمد شہزا د کی جگہ ٹیم میں شا مل کرنے کا امکان ہے. ادھر کمر کی انجری کے شکار عثمان شنواری کی جگہ محمد عامر کی شمولیت متوقع ہے .5 میچوں کی سیریزکا آغاز 6 جنوری کو ہوگا.سیریز میں 5 ون ڈے میچز اور 3 ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے ۔تین دسمبر کو پاکستان کرکت ٹیم نیوزی لینڈ الیون سے پریکٹس میچ بھی کھیلے گی ۔

مزیدخبریں