کرکٹر ظہیر خان کی ہنی مون کی تصاویر منظر عام پر آگئیں

01:03 PM, 11 Dec, 2017

ممبئی: معروف کرکٹر ظہیر خان بالی ووڈ اداکارہ سانگریکا گھاٹگے کی ہنی مون کی تصاویر منظر عام پر آگئیں ہیں، تصاویر منظر عام پر آتے ہی وائرل ہو گئیں ہیں۔


معروف اداکارہ اور کرکٹر ظہیر خان اپنا ہنی مون مالدیو میں منا رہے ہیں۔یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ سانگریکا گھاٹگے اور کرکٹر ظہیر خان 24 نومبر کے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ دونوں نے کورٹ میرج کی جس کے بعد 27 نومبر کو ممبئی کے تاج محل پیلس میں شاندار تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔جس میں بالی وڈ ستاروں کو کرکٹرز کو مدعو کیا گیا ہے۔


اداکارہ ساگاریکا گھاٹگے نے 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم 'چک دے انڈیا' سے بالی وڈ نگری میں ڈیبیو کیا جس کے بعد انہوں نے فلم 'رش' اور 'ارادہ' میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔اداکارہ پنجابی اور مراٹھی فلمیں بھی کرچکی ہیں اور ان دنوں وہ فلم 'حادثہ' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

مزیدخبریں