دفتر خارجہ نے بھارتی انتخابات میں پاکستان کی مداخلت کے الزام کو مسترد کر دیا

دفتر خارجہ نے بھارتی انتخابات میں پاکستان کی مداخلت کے الزام کو مسترد کر دیا

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے بھارتی انتخابات میں پاکستان کی مداخلت کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت اپنی انتخابی بحث میں پاکستان کو گھسیٹنا بند کرے۔

بھارتی انتخابات میں پاکستان پر مداخلت کا الزام بالکل بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہے جبکہ بھارتی سیاستدان سازشوں کے بجائے اپنی محنت سے کامیابی حاصل کریں۔

واضح رہے کہ اتوار کو ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی ریاست گجرات کی اسمبلی کے انتخابات میں پاکستان مداخلت کر رہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں