لندن: گھر کا سامان تو چورہوتا دیکھا ور سنا گیا ہے لیکن یہ پہلی دفعہ دیکھا گیا کہ چور خاتون کا گھر ہی چرا کر لے گئے۔
برطانوی علاقے ڈیون میں چالاک اور مہم جو چور ایک خاتون کا پورا مکان ہی چوری کرکے لے گئے۔سونیا مک کول گھر میں موفود نہیں تھیں اور جب وہ گھر پر آئیں تو وہ حیران ہو گئیں کہ گھر اپنی جگہ پر موجود نہیں تھا ۔
تفصیلات کے مطابق 70 سالہ بیوہ سونیا مک کول کا مکان چو ر باآسانی اٹھا کر ایک ٹریلر ٹرک پر لاد کر گئے۔ سونیا مک کول نے کہا کہ شاید یہ چوری میری اس مہم کا نتیجہ ہے جس کے تحت میں نے پارک ہوم اونر جسٹس مہم چلائی تھی جس میں مکان رکھنے والے افراد کے حقوق پر انتھک محنت کی تھی جس سے کچھ لوگ ناراض تھے۔