معروف ادیب مسعود احمد برکاتی انتقال کر گئے

11:04 AM, 11 Dec, 2017

کراچی: بچوں کے معروف ادیب اور رسالے 'ہمدرد نونہال' کے مدیر سید مسعود احمد برکاتی 87 سال کی عمر میں انتقال کر گئے جو مسعود احمد برکاتی طویل عرصے سے علیل تھے۔ وہ گزشتہ 65 سال سے بچوں کے معروف رسالے ماہنامہ 'ہمدرد نونہال' کے مدیر تھے۔

اس دوران انھوں نے بچوں کے عالمی ادب کے تراجم بھی کیے اور خود بھی بچوں کے لیے بہت سی تحریریں لکھیں۔ ان کا شمار حکیم محمد سعید شہید کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ مسعود برکاتی مشہور رسالے 'ہمدرد صحت' کے بھی مدیر منتظم تھے۔

ہندوستان کی ریاست ٹونک سے تعلق رکھنے والے مسعود احمد برکاتی کا خاندان علم و ادب سے کافی گہرا لگاؤ رکھتا تھا۔ وہ معروف اسکالر، محقق اور طبیب، حکیم محمود احمد برکاتی کے چھوٹے بھائی تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مسعود احمد برکاتی کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر مسجد فلاح، نصیر آباد، فیڈرل بی ایریا کراچی میں ادا کی جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں