نیویارک: میک اپ جہاں چہرے کو خوبصورت اودلکش بناتا ہے وہیں میک اپ اتارے بغیر سونا انتہائی خطرناک اور نقصان دہ بھی ثابت ہوتا ہے ۔زیادہ میک اپ کا استعمال جہاں نقصان کا باعث ہے وہیں میک اپ اتارنے میں سستی کرنا بھی چہرے پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔
میک اپ نہ ہٹانے سے کیل مہاسوں اور دانوں کے بعد آپ کی جلد بہت زیادہ خشک اور روکھی ہونے کے ساتھ ساتھ کھچاو کا شکار بھی ہوجاتی ہے۔
اگر سا ری رات میک اپ لگا رہ جائے تو آنکھیں لال ہو جاتی ہیں اور خطرناک انفیکشن کا بھی خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ساتھ ہی ساتھ میک اپ کے باعث چہرے پردانے نکل نکلنا شروع ہو جاتے ہیں اور چہرے کے مسام بھی کھل جاتے بیں اور چہرہ اپنی رونق کھو دیتا ہے۔