بھاری بھرکم مصری خاتون کو بھارت آنے میں نئی رکاوٹ کا سامنا

دنیا کی بھاری ترین خاتون کو بھارت میں مفت علاج کی سہولت تو مل گئی

08:30 PM, 11 Dec, 2016

مصر: دنیا کی بھاری ترین خاتون کو بھارت میں مفت علاج کی سہولت تو مل گئی۔ لیکن انہیں مصر سے بھارت لانے پر بیس لاکھ روپے کا خرچ آئے گا۔500 کلو گرام وزنی مصری خاتون ایمان احمد پچھلے تیرہ سال سے بستر تک محدود ہیں۔ بھارتی اسپتال نے انہیں مفت سرجری کی سہولت فراہم کی ہے۔ لیکن اب ایک نیا مسئلہ کھڑا ہوگیا ہے۔

زائد وزن کی وجہ سے خاتون ایئر ایمبولینس میں نہیں آسکتیں۔ انھیں کمرشل ایئر لائن سے ممبئی آنا پڑے گا جس کا خرچہ 20 لاکھ روپے ہے۔بھارتی اسپتال نے ایمان کے لیے عطیات جمع کرنے کی غرض سے اکاونٹ کھول دیا ہے۔

مزیدخبریں