کل مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان

08:24 PM, 11 Dec, 2016

اسلام ۤآباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم  مالاکنڈ، ہزارہ، کوئٹہ، ژوب ڈویژن، بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان   میں چند مقامات پر  بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور  صبح کے اوقات میں شدید دھند کا امکان ہے۔

آئندہ 48 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور  صبح کے اوقات میں شدید دھند کا امکان ہے۔

گزشہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔جبکہ پنجاب کے میدانی اور بالائی سندھ کے بیشتر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش  خیبر پختونخوا: پٹن 19،   مالم جبہ  14، کالام، دروش10،  سیدوشریف، دیر 09،  بالاکوٹ، کاکول07، میرکھانی، چترال04، لوئر دیر 03 کشمیر: مظفر آباد 05، راولاکوٹ 04، گڑھی دوپٹہ 03، گلگت بلتستان: گوپس 05، استور 03،  ملی میٹر  ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کیےگئےسرد ترین مقامات کے درجہ حرارت:قلات منفی 05، سکردو ، ہنزہ، کوئٹہ منفی 04، گوپس منفی 03، مالم جبہ منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ۔

مزیدخبریں