مچل سٹارک کی پاکستانی کوچ پر تنقید

مچل سٹارک کی پاکستانی کوچ پر تنقید

سڈنی: آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل سٹارک نے پاکستانی کوچ مکی آرتھر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر  کے جانے کے بعد آسٹریلوی ٹیم مضبوط ہوئی ہے۔

مکی آرتھر 2011 سے 2013 تک ڈیڑھ سال کے دوران آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ رہے تھے اور ٹیم میں نظم وضبط کے مسائل کے باعث انھیں مستعفی ہونا پڑا تھا جبکہ مچل اسٹارک اس دوران ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے تھے۔

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے آرتھر اب آسٹریلیا کی شہریت بھی حاصل کرچکے ہیں لیکن پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت اپنی پرانی ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے کا عزم رکھتے ہیں۔

مکی آرتھر نے آسٹریلیا کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 'ان لڑکوں کے ساتھ یہاں آ کر جیتنا ایک بہترین امر ہو گا لیکن ہم کسی خوش فہمی کا شکار نہیں ہیں آسٹریلیا ایک بہترین کرکٹ ٹیم ہے اور ان کنڈیشنز میں انھیں ہرانا بہت مشکل ہو گا۔

برسبین میں مقامی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے مچل اسٹارک نے کہا کہ 'میں نے ان کے ساتھ زیادہ وقت نہیں گزارا لیکن وہ ایک اچھے آدمی تھے اور ان کے پاس مختلف منصوبے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ'جب سے انھوں نے اپنا کام چھوڑدیا ہے جب سے ہماری ٹیم بڑی حد تک تبدیل ہوچکی ہے'۔مچل اسٹارک نے کہا کہ 'لیہمن کوچنگ میں اپنے منصوبے اور نظریات لے کر آئے ہیں۔

فاسٹ باؤلر نے کہا کہ 'مکی آرتھر کے وقت سے اب ہم بڑی حد تک تبدیل ہوچکے ہیں اور ٹیم ذاتی طورپر بہت تبدیل ہوئی ہے'۔مکی آرتھر کی جنوبی افریقی ٹیم کی کوچنگ پر بات کرتے ہوئے اسٹارک نے کہا کہ 'آرتھر نے ان کے کھیل کو یقیناً تھوڑا کچھ آگے بڑھایا اور میرا خیال ہے کہ اس وقت یہ مشکل لگ رہا تھا'۔