ممبئی ٹیسٹ: انگلینڈ کو بھارت کیخلاف میچ اور سیریز میں شکست کا سامنا

ممبئی ٹیسٹ: انگلینڈ کو بھارت کیخلاف میچ اور سیریز میں شکست کا سامنا

ممبئی : ممبئی  ٹیسٹ  کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے  دوسری اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنا لیے تھے۔  اس طرح انگلینڈ کو اپنی دوسری اننگز میں خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 49 رنز درکار ہیں اور اس کی صرف چار وکٹیں باقی ہیں۔

اتوار کو جب چوتھے دن کے کھیل کا اختتام ہوا تو مہمان ٹیم کی جانب سے جونی بیرسٹو 50 رنز پر کھیل رہے تھے۔ انڈیا کی جانب سے دوسری اننگز میں اب تک رویندرا جدیجا اور ایشون دو، دو وکٹیں حاصل کر کے نمایاں بولر رہے ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں کپتان ایلسٹر کک 18 اور پہلی اننگز میں سنچری سکور کرنے والے نوجوان بلے باز جیننگز صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اس سے قبل انڈیا کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں کپتان وراٹ کوہلی کی ڈبل سنچری، مرلی وجے اور جیانت یادوو کی سنچریوں کی بدولت 631 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ خیال رہے کہ پانچ ٹیسٹ میچوں کی اس سیریز میں انڈیا کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔