سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے مرکزی ملزم کی حوالگی، ایف آئی اے ٹیم بنکاک پہنچ گئی

06:57 PM, 11 Dec, 2016

بنکاک: سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے مرکزی ملزم رحمان بھولا کی حوالگی کے لیے  ایف آئی اے کی 2 رکنی  تھائی لینڈ پہنچ گئی ہے ۔ نیو نیوز کےمطابق وفاقی حکومت کی جانب سے بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے مبینہ مرکزی ملزم رحمان عرف بھولا کو بنکاک سے وطن واپس لانے کے لیے ایف آئی اے کے افسران پر مشتمل 2 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جو ملزم کو وطن واپس لانے کے لیے بنکاک پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر بدرالدین بلوچ اور انسپکٹر رحمت اللہ ملزم کی انٹرپول سے حوالگی کے لیے بنکاک پہنچے ہیں جہاں وہ انٹرپول حکام کو ملزم کی حوالگی کے لیے ضروری دستاویزات پیش کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے ٹیم کی انٹرپول حکام سے کل ملاقات متوقع ہے جب کہ ٹیم ملزم رحمان بھولا سے بھی ملاقات کرے گی۔ واضح رہے کہ رحمان عرف بھولا پر بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کو مبینہ طور پر آگ لگانے کا الزام ہے جس میں 250 مزدور جاں بحق ہوگئے تھے ۔

مزیدخبریں