صباقمر نے بھارت میں شادی کر لی

اور اب وہ پاکستانی نہیں بلکہ بھارتی ہوگئی ہیں

06:57 PM, 11 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

ممبئی :  بھارت کے سینئر اداکار عرفان خان نے دعویٰ کیاہے کہ آنیوالی فلم میں ان کی فلمی ہیروئن اور پاکستانی اداکارہ صباقمر نے بھارت میں شادی کرلی ہے اور اب وہ پاکستانی نہیں بلکہ بھارتی ہوگئی ہیں ۔ عرفان خان نے بتایاکہ ’ابھی صباءقمر کی جگہ پر کسی کو متبادل نہیں ڈھونڈا، اگر صباقمر چلی بھی گئی ہیں تو کچھ کہہ نہیں سکتے ، یہ توافواہیں چلتی رہتی ہیں ، ابھی تک فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان بھی نہیں ہوا، دیکھیں گے کہ صورتحال ایسے ہی رہتی ہے یانہیں، ویسے صباقمر نے یہاں کسی سے شادی کرلی ہے اور وہ بھارتی ہوگئی ہیں ، میں نے کسی سے سنا ہے‘۔
 عرفان خان اپنی آنیوالی ہندی فلم میں صباقمر کیساتھ رومانوی مناظر میں دکھائی دیں گے اور پاکستانی اداکاروں کیخلاف بھارت میں چلنے والی مہم کی روشنی میں اطلاعات تھیں کہ پاکستانی اداکارہ کی متبادل کوئی ہیروئن لی جاسکتی ہے اور عرفان خان ایسے ہی سوالات کے جواب دے رہے تھے ۔

مزیدخبریں