سانحہ حویلیاں : برطانوی ٹیم کا جائے حادثہ کا دورہ

06:36 PM, 11 Dec, 2016

اسلام آباد:  سانحہ حویلیاں کے چوتھے دن بھی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے ۔ اب تک صرف 9 لاشیں ہی ورثا کے حوالے کی گئی ہیں جبکہ باقی 38 کو آئندہ چھ دن تک ورثا کے حوالے کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ادھر انگلینڈ سے آئی انشورنس ٹیم نے حویلیاں میں طیارہ حادثہ کے مقام کا دورہ کیا جبکہ حادثے میں مرنے والے چینی باشندے کےعزیزوں نے بھی حادثہ کی جگہ پہنچ کر رسومات ادا کیں ۔

انگلینڈ کی انشورنس ٹیم کے ارکان نے طیارہ حادثے کی جگہ کی فوٹیج  اور تصاویر بھی بنائیں ۔ گاؤں بٹولی کے لوگوں کی جانب سے جائے حادثہ پر آج چوتھے دن بھی قرآن خوانی کی گئی۔ مقامی لوگوں کی جانب سے جائے حادثہ پر تعینات پولیس اہل کاروں اور دیگر افراد کی کھانے اور چائے سے تواضع کی جارہی ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ جب تک جہاز کا ملبہ اٹھایا نہیں جاتا قرآن خوانی اور مہمانوں کی تواضع کا سلسلہ جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ حویلیاں میں گرنے والے طیارہ کا ملبہ جائے حادثہ پر پڑا ہوا ہے۔ پولیس نے چاروں اطراف سے جگہ کو گھیرا ہوا ہے۔ جہاز کی باقیات کو 35 سے 40 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن پر ٹیگ لگا دیئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں