کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یوٹرن والے دماغ خراب کر دیتے ہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ وہ ان کے ساتھ ہرگز نہیں چل سکتے ۔ اپنی ٹویٹ میں بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ملک کا سسٹم تباہ ہو چکا۔ ریاستی نظام کی بحالی کے ضروری ہے کہ تمام قوتیں مل کر کام کریں
انہوں نے حکومت پر کڑی تنقید کی اور لکھا کہ پاناما لیکس کیس نے پارلیمنٹ اور انتظامیہ سے زیادہ عدلیہ کو نقصان پہنچایا ہے۔ پیپلزپارٹی کے سربراہ اس سے پہلے بھی سوشل میڈیا پر پاناما لیکس کیس کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار چکے ہیں۔ چند روز قبل انہوں نے ٹویٹ کیا تھا کہ تخت لاہور کو تحفظ دیا جا رہا ہے ۔ پیپلزپارٹی کے وزیراعظم کیخلاف کیس ہوتا تو اب تک پھانسی کا فیصلہ آ چکا ہوتا