پاناما کیس، نئے بنچ کی تشکیل سے مایوسی ہوئی: نعیم الحق

پاناما کیس، نئے بنچ کی تشکیل سے مایوسی ہوئی: نعیم الحق

لاہور: تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ پاناما کیس پر عدالتی جنگ کے ساتھ ساتھ عوام سے بھی رجوع کریں گے اس حوالے سے منگل کو پارٹی کا اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔  نئے چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ کو دوبارہ دلائل دیں گے۔

لاہور میں عمران خان ٹی 20 سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پاناما کیس پر پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل مکمل کرلیے تھے۔ نئے بینچ کی تشکیل سے مایوسی ضرور ہوئی تاہم امید ہے فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں آئے گا ۔

انہوں نےمزید کہا کہ عمران خان جلد مختلف شہروں میں جلسوں سے خطاب کریں گے جبکہ پارٹی رہنما بھی علاقائی سطح پر اجتماعات کا انعقاد کریں گے۔ پہلے کس شہر میں جلسہ ہوگا اس حوالے سے فیصلہ منگل کو ہوگا۔