مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ میں تبدیلی کا امکان مسترد کردیا

مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ میں تبدیلی کا امکان مسترد کردیا

گڑھی خدا بخش: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  سندھ کابینہ میں تبدیلی کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ  بلاول بھٹو زرداری نے چاروں مطالبات آئینی ،قانونی اور جمہوری کیے ہیں ۔ امید ہے وفاق ان کے مطالبات تسلیم کرلے گا۔ مطالبات سے پارلیمنٹ مضبوط ہوگی،وفاقی حکومت جلد سے جلد نیا مالیاتی کمیشن لائے۔

وزیر اعلیٰ  نے گڑھی خدا بخش پہنچنے کےبعد شہید بےنظیر بھٹو اور دیگر کے مزارات پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔ اس موقع پر میڈیا سےگفتگو میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ بلاول بھٹو زردای کے 4مطالبات آئینی،قانونی اور جمہوری ہیں ،مطالبات کا مقصد ذاتی مفادات حاصل کرنا نہیں بلکہ آئینی اداروں کو مضبوط کرنا ہے ۔

انہوں نے سندھ کابینہ میں تبدیلی کا امکان مستردکردیا  ۔ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کی وطن واپسی سے متعلق پارٹی کی سی ای سی میں فیصلہ کیا جائے گا۔