شاہ رخ سیٹ پر عام اداکارکی طرح برتاو کرتے ہیں، نوازالدین الصدیقی

نوازالدین صدیقی کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان فلم کے سیٹ پر کبھی بھی خود کو ایک سپر اسٹار ظاہر نہیں کرتے

04:48 PM, 11 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی اداکاری کی تعریف کون نہیں کرتا لیکن ان کے ساتھ نئی آنے والی فلم میں کام کرنے والے اداکار نوازالدین صدیقی نے ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ہیں۔ نوازالدین صدیقی کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان فلم کے سیٹ پر کبھی بھی خود کو ایک سپر اسٹار ظاہر نہیں کرتے، میں کنگ خان کے ساتھ نئی آنے والی فلم رئیس میں پہلی بارکام کررہا ہوں اور ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا، شاہ رخ خان فلم کے سیٹ پر ہر کسی کے ساتھ اچھا برتاؤ کرتے ہیں۔

نواز الدین صدیقی نے کہا کہ سب سمجھتے ہیں کہ شاہ رخ ایک بڑے اور امیرترین اداکار ہیں لیکن میں نے ان جیسا اداکار پوری زندگی میں نہیں دیکھا، وہ سیٹ پر بڑے اداکار کی طرح نہیں بلکہ ایک عام اداکار کی طرح برتاؤ کرتے ہیں۔ نوازالدین الصدیقی نے کہا کہ بالی ووڈ سپر اسٹار جس انداز میں دوسرے اداکاروں کی فارمنس دیکھتے ہیں، اس سے کارکردگی مزید بہتر ہوجاتی ہے۔

مزیدخبریں