کراچی: شہر قائد میں قبریں فروخت کرنے والا ایک اور گورکن کو گرفتار کرلیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں انسانوں کے بعد اب مردے بھی محفوظ نہیں، گورکنوں کا مردے نکال کر قبریں فروخت کرنے کاگورکھ دھندا جاری ہے ۔
پولیس نے ایک اور گورکن نعیم عرف کلو کو گرفتار کرلیا جو یاسین آباد قبرستان میں قبریں فروخت کرتا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ قبروں کی خرید و فروخت کرنے گروہ کا سرغنہ کے ایم سی کا ملازم ہے۔
نعیم عرف کلو نے بتایا کہ گروہ کے سرغنہ جس قبر کو او کے کرتے تھے اس کو کھودا جاتا تھا۔ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ ایک سال میں ہزار سے زیادہ قبریں کھودیں، قبر سے مردوں کی ہڈیوں کی باقیات جمع کر کے ایک ایک قبر میں پانچ افراد کی باقیات چھپائی جاتی تھی۔
خیال رہے شہری کی جانب سے شکایت موصول ہونے کے بعد گزشتہ روز عزیزآباد انوسٹی گیشن پولیس نے یاسین آباد قبرستان میں کارروائی کرتے ہوئے قبروں کی فروخت میں ملوث گورکن کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا، پولیس کے مطابق ملزم دورانِ تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرچکا ہے۔
قبریں فروخت کرنے والا ایک اور گورکن گرفتار
03:22 PM, 11 Dec, 2016