کے پی پیٹرولنگ فورس میں بلٹ پروف گاڑیاں شامل کرنے کا فیصلہ

کے پی پیٹرولنگ فورس میں بلٹ پروف گاڑیاں شامل کرنے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کےافسران نے سٹی پیٹرول فورس کو دی گئی گاڑیوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، جس کے بعد فورس کو بلٹ پروف گاڑیاں دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

پشاور میں گزشتہ ایک سال کے دوران پولیس موبائل وین پر حملوں کے ایک درجن سے زیادہ واقعات ہوئے، دہشتگردی کے واقعات میں پولیس اہلکاروں نے جانیں بھی گنوائیں، اس صورتحال کے باوجود شہر میں شروع کی گئی سٹی پیڑول فورس کو ایسی گاڑیاں فراہم کردی گئی، جن میں بیٹھے پولیس اہلکارشرپسندوں سے محفوظ نہیں۔سینئر پولیس افسران نے ان گاڑیوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، افسران کا مؤقف ہے کہ پیٹرولنگ فورس کو دی گئی گاڑیاں تنگ ہیں،بلٹ پروف نہ ہونے سے گاڑیاں محفوظ نہیں۔

افسران کا کہنا ہے کہ حملے کی صورت میں اہلکاروں کوجوابی کارروائی میں بھی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ شینواری ٹاؤن میں سٹی پیٹرول فورس پر فائرنگ کے وقت بھی اہلکاروں کو جوابی کارروائی کا موقع نہ مل سکا۔افسران کے تحفظات کے بعد فورس میں بلٹ پروف گاڑیاں شامل کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ جبکہ اہلکاروں کو پستول بھی فراہم کی جائیں گی۔ 200 اہلکاروں اور 20 گاڑیوں پر مشتمل سٹی پیٹرول فورس 10 نومبر کوپشاورمیں شروع کی گئی تھی۔واضح رہے کہ 28 نومبر کو شرپسندوں کی فائرنگ سے سٹی پیٹرول فورس کا ایک