کراچی :پاک بحریہ کے جہاز نے خلیج عدن میں41 قیمتی انسانی جانوں کو بچا لیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن کثیر الملکی ٹاسک فورس 151 نے کیا ہے۔
اس کی کمان پاک بحریہ کے کموڈور شعیب کررہے تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس شمشیر خلیج عدن میں قزاقوں کے خلاف آپریشن میں مصروف ہے۔ترجمان کے مطابق ڈوبنے والی یمن کی کشتی میں60 افراد سوار تھے اور باقی افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔
پاک بحریہ کے جہاز نے 41 قیمتی انسانی جانوں کو بچا لیا
11:47 AM, 11 Dec, 2016