امریکی انتخابی عمل پر شک کے گہرے سائے کئی سوالات کو جنم دے گئے

امریکی انتخابی عمل پر شک کے گہرے سائے کئی سوالات کو جنم دے گئے

کیا روس نے امریکی انتخابات چرائے یا ڈونلڈ ٹرمپ کے نعروں نے ہی اسے فتح دلادی؟انتخابات میں روسی ہیکرز کی مداخلت اور نتائج پر اثراندازی کی حقیقت جاننے کے لیے امریکی صدر کا جائزہ رپورٹ بنانے کا حکم اور امریکی خفیہ ایجنسی کا روس پر امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت اور ٹرمپ کی مدد کا الزام امریکی انتخابی عمل پر کئی سوال اٹھ گئے۔جائزہ رپورٹ میں روس کی مداخلت ثابت ہونے پر کیا انتخابات کالعدم قرار دے دیے جاسکتے ہیں؟
یا ازسرِ نو جائزے پر ہی اکتفا کیا جائے گا؟گر ثابت ہوجاتا ہے کہ ٹرمپ نے روسی مداخلت سے ووٹ حاصل کیے تو کیا ٹرمپ کا صدارتی مستقبل خطرے سے دوچار ہوسکتا ہے؟
اگر الزامات ثابت ہوجانے پر کیا امریکا روس پر انصاف کی عالمی عدالت میں مقدمہ لڑے گا؟کیا امریکا اور روس میں سفارتی تعلقات منقطع ہوجائیں گے؟ایک طرف تو امریکی میڈیا میں اِس سوالات کی بازگشت ہے تو دوسری طرف دنیا یہ بھی دیکھ رہی ہے کہ اپنے آپ کو سپر پاور کہنا والا امریکا اندر سے کتنی بے یقینی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکا ہے۔