شجاع آباد روڈ پرگاڑی نہرمیں جاگری،6افرادجاں بحق

09:53 AM, 11 Dec, 2016

ملتان :ملتان میں شجاع آباد روڈ پر گاڑی نہر میں گرگئی ،6افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ملتان کے علاقے شجاع آباد روڈ پر گاڑی نہر میں گر گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے حادثہ پہنچ گئیں اور لاشوں کو گاڑی سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا ہے.

جاں بحق ہونیوالوں میں2 بھائی اور ایک بھتیجا بھی شامل جبکہ گاڑی میں پوری فیملی سوار تھی ،ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ دھند کے باعث پیش آیا ہے۔


 

مزیدخبریں