بھارتی ریاست تامل ناڈو کی وزیر اعلیٰ جے للیتا کی موت کو ایک ہفتے گزر چکا ہے ، لیکن تامل ناڈو کی فضاآج بھی سوگوار ہے ۔انکی موت کے صدمے سے 280 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
بھارتی ریاست تامل ناڈو کی وزیر اعلیٰ جے للیتا کی ہلاکت کے بعد پوری ریاست غمزدہ ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ،وزیر اعلیٰ کی موت کے غم میں نڈھال 280 افراد صدمے کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ کی پارٹی نے مرنے والوں کے لواحقین کو 3 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ تامل ناڈو کے رہنے والے جے للیتا کو "اماں " کہتے تھے۔ اماں کی ہلاکت کے بعد سے خواتین اور مرد سمیت درجنوں افراد نے اپنے سر بھی منڈوا لیے ہیں۔