اوسلو:ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں کولمبیا کے صدر نے نوبل انعام برائے امن ایک باوقار تقریب میں وصول کر لیا ہے۔کولمبین صدر نے اس انعام کو ’آسمانی تحفہ‘ قرار دیتے ہوئے اِسے کولمبیا کی عوام کے نام منسوب کیا۔
سنہ 2016 کا انعام کولمبیا کے صدر "خوان مینوئل سانتوس "کو فارک باغیوں کے ساتھ امن معاہدہ مکمل کرنے پر دیا گیا ہے۔ انہیں طلائی تمغہ، ایک سرٹیفیکیٹ اور آٹھ لاکھ ستر ہزار ڈالر کا چیک دیا گیا۔
سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں بھی مختلف شعبوں میں نوبل انعام جیتنے والوں کے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔فزکس، کیمسٹری، میڈیسن، لٹریچر ،سائنس میں نوبل پرائز جیتے والوں کو اعزازات اور انعامات سے نوازا گیا۔تقریب میں سویڈن کے بادشاہ اور ملکہ سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔