جدہ :دنیا میں مارکٹنگ کی مختلف ترکیبیں روز سننے میں آتیں ہیں کچھ ایسی ہوتی ہیں جن کا سن کر آپ کی ہنسی نہیں رکتی انہیں چند ایک مارکٹنگ پیشکشوں میں ایک سعودی عرب میں بڑی ریسٹورینٹ چین ”شوارمر “ کی طرف سے دی گئی ۔
شوارمر کی سعودی عرب میں نوبرانچیں ہیں ۔ گزشتہ دنوں اس فوڈ چین کے مالک نے ایک نئی پیشکش کا آغاز کیا اور اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ ” اگر کوئی شہری اپنے بچے کا نام ”شوارما“ رکھے گا تو اس کو لائف ٹائم ”پوری عمر “ مفت شوارما ملے گا۔ اس پیشکش کے بعد سوشل میڈیا پر شوارمر کا شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ شہریوں کا کہناہے کہ یہ سعودی شہریوں کی بے عزتی کرنے کے مترادف ہے ۔
اگر کوئی ضرورت مند یا غریب آدمی اپنے بچے کا نام رکھے گا تو جب بچہ بڑا ہو گا تو پھر اسکے ساتھ کیا بیتے گی ۔ متعدد شہریوں نے شوارمر کے مالک کو اپنی پیشکش واپس لینے کا کہا ہے ۔