کینبیرہ : دنیا میں کچھ افراد ایسے ہیں جو شہرت پانے کیلئے خطروں سے بھی لڑ جاتے ہیں اور ایسے کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والا حیران رہ جاتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کیمطابق اسی طرح کے ایک نوجوان نے جو آنکھوں پر پٹی باندھ کر منہ سے پکڑی سیب کو آری سے کاٹنے کا خطرناک مظاہرہ کر رہا ہے۔ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے Chayne Hultgrenنامی نوجوان نے 60سیکنڈ میں 5سیب منہ رکھے اور اْنہیں آری سے کاٹنے کا خطرناک عمل کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا ہے۔
واضح رہے خطروں کا یہ آسٹریلوی کھلاڑی اس سے قبل بھی کئی خطرناک ریکارڈ اپنے نام کر چکا ہے۔