تہران: ایران میں بڑھتے ٹریفک حادثات کی وجہ سے حکومت نے اونٹوں کیلئے لائسنس نمبر پلیٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسکیم کے پہلے مرحلے میں تقریباً ایک لاکھ اونٹوں کی پرسنل رجسٹریشن مکمل کی جا چکی ہے جبکہ 35? ہزار کی رجسٹریشن باقی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سیستان بلوچستان صوبے میں اونٹوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جن کی وجہ سے سڑکوں پر اکثر حادثات پیش آتے ہیں۔واضح رہے کہ ایران کے اس صوبے کی سرحدیں افغانستان اور پاکستان سے ملتی