استنبول میں 2دھماکوں میں ہلاکتیں29 ہوگئیں، 166زخمی

07:36 AM, 11 Dec, 2016

استنبول : ترکی کے شہر استنبول میں 2بم دھماکوں میں ہلاک افراد کی تعداد29 ہوگئی، جبکہ زخمیوں کی تعداد 166 تک جا پہنچی ہے۔ ترک وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ہلاک29 افراد میں سے 27پولیس اہلکار تھے۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ شہر کے مختلف مقامات سے 10مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ زخمیوں میں6 کی حالت تشویشناک، جبکہ17 کا آپریشن ہو رہا ہے۔ دونوں کار بم دھماکے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں