پاکستان کو معاشی قرضوں سے کراچی آزاد کراسکتا ہے، مصطفٰی کمال

10:03 PM, 11 Aug, 2024

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفٰی کمال نے  کہا کہ کراچی پر اہل اقتدار کی توجہ دلانا چاہتے  ہیں ،شہر کو اس وقت ضرورت ہے کہ اس کو بہتر کیا جائے  ۔

یہاں کوٹہ سسٹم  کے باوجود  شہر کے بچوں کو نوکریاں نہیں دی جاتی ۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفٰی کمال نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی پورے پاکستان کو معاشی قرضوں سے آزاد کراسکتا ہے لیکن ملک کو سب سے زیادہ ریونیو دینے والے شہر کے بچے گٹر میں گر کر مررہے ہیں۔

ان  کا کہنا  تھا کہ کراچی کی گلیوں کو ہرابھرا ،سرسبزوشاداب کرنے کی ضرورت ہے ،  شہر کو اس وقت توجہ کی ضرورت  ہے درخت  لگائیں جائیں  زیادہ سے زیادہ  ہر انسان کو اپنی زندگی میں کم از کم 8 درخت لگانے کی ضرورت  ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سب سے زیادہ ریونیو دیتا ہے، شہر میں لالوکھیت مارکیٹ کا ٹیکس بھی پورے لاہور سے زیادہ ہے، جب کہ کراچی پورے ملک کو معاشی قرضوں سے آزاد کراسکتا ہے۔

سندھ اسمبلی  علی خورشیدی    نے کہا کہ کراچی  کی عوام شہر کو سر سبز و شاداب بنانے میں ایم کیو ایم کا ساتھ دیں تاکہ ہم اس  کا م کو  جلد سے جلد  سرانجام دیں ، حق پرست عوام شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی میں نکاسی آب کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کیے جائیں

مزیدخبریں