کراچی: سابق وزیراعظم اور بانی عوام پاکستان شاہدخاقان عباسی کا کہنا ہےکہ جس ملک میں الیکشن چوری ہو وہاں سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس ملک میں الیکشن چوری ہو وہاں سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔
سابق وزیراعظم اور بانی عوام پاکستان شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ جس ملک میں الیکشن چوری ہو وہاں سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔ان کاکہنا تھا کہ آئی پی پیز نہیں اصل مسئلہ معیشت کی کمزوری ہے، ڈالر 100 سے بڑھ کر 300 روپے تک چلا گیا ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج سے چار ہفتے پہلے عوام پاکستان پارٹی کو اسلام آباد میں لانچ کیا، اس وقت ہم نے کہا تھا ہم اپنا منشورنہیں رکھیں گے، کیونکہ منشور جماعتیں بناتی ہیں کہ ہم یہ کریں گے وہ کریں گے، اس لئے ہم نے پاکستان کے واضح مسائل کے حوالے سے ویژن ڈاکومنٹ بنایا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اپنے ویژن دستاویزات میں عوامی مسائل اور اس کے حل بھی رکھے ہیں، ہم نے اپنے دستاویزات میں شامل کیا ہے کہ عوام کو سب سے پہلے رکھنا ہوگا، ہم نے عوام کو سہولتیں دینی ہوں گی، ہم نے اپنی عوام کو بجلی، پانی، گیس اور روزگار دینا ہوگا۔
شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ اگر ہم نے اپنے مسائل کا حل ڈھونڈنا ہے تو آئین میں دیکھنا ہوگا، وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا جو آئین میں نہیں چلتا، حلف بھی آئین کا حصہ ہے، آج ہر ایک اہلکار، جج، حکمران، فوجی آئین توڑتا ہے۔