بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کےلیے بھرپور تیاری کر رہے ہیں،شان مسعود

05:06 PM, 11 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

 لاہور:قو می کرکٹر شا ن مسعود  کاکہنا ہےکہ    بنگلہ  دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کےلیے بھرپور تیاری کر رہے ہی۔ شان مسعود نے پریس  کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ  بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کےلیے بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے ریڈ بال اور وائٹ بال کوچز بہترین ہیں، کوچز کے ساتھ کام کرنے کا بہت اچھا موقع مل رہا ہے، ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 9 میچز میں سے زیادہ میچز جیتنے ہوں گے۔

 شان مسعود کا کہناتھا  کہ  ارشد ندیم کی طرح قوم کو خوشیاں دینے کی کوشش کریں گے۔ اولمپکس میں گولڈ میڈل لینے والے قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم سے متعلق کہا کہ وہ قومی ہیرو ہیں، کسی بھی شعبے میں پاکستان کی نمائندگی کرنا باعث فخر ہے، ارشد ندیم کی طرح قوم کو خوشیاں دینے کی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ میں کافی تبدیلیاں ہوئیں ہیں ،  میں نےدس ماہ سے ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی، موجودہ سیٹ اپ میں میچ فکسنگ سے متعلق کسی پر انگلی نہیں اٹھائی جا سکتی، آسٹریلیا سے سیریز اچھی کھیلی لیکن جیت نہ سکے۔

ان کامزید کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ سب سے زیادہ چیلنجنگ ہوتی ہے، مختلف ڈریسنگ رومز میں وقت گزارا جس میں غیرملکی کوچز بھی تھے، کھلاڑیوں کو لیگ اور فرنچائز کرکٹ کھیلنے کا تجربہ ہے، بنگلہ دیش کو ہلکی ٹیم تصور نہیں کریں گے، ان کا  اسکواڈتجربہ کار ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے سٹائل کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ کھیلےگا،ایسی کرکٹ کھیلیں گے جس سے پاکستانی شائقین کرکٹ خوش ہو جائیں گے۔ کوچز جیسن گلیپسی اورگیری کرسٹن سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔

مزیدخبریں