لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر آزادی کا جشن منانے کےلیے تاریخی اقدام کیا جا رہا ہے۔پنجاب کی تاریخ میں پہلی بارراولپنڈی سے لاہور تک آزادی فلوٹ کا اہتمام کیا گیا ہے۔
فلوٹ کل بھرپور جوش جذبے سے راولپنڈی سے جی ٹی روڈ کے راستے لاہور کےلیے روانہ ہوا تھا۔ گوجر خان پہنچنے پر آزادی فلوٹ کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔فلوٹ آج جہلم اور گجرات پہنچے گا ۔گوجرانوالہ،کامونکی اور مریدکے سے ہوتا ہوا 13 اگست کی شام مینار پاکستان لاہور پہنچے گا۔
لاہور پہنچنے پر فلوٹ کا فقید المثال استقبال ہوگا۔ آزادی فلوٹ مختلف مقامات پر رکتا ہوا آئے گا جہاں جگہ جگہ اسکا استقبال ہوگا
جشن آزادی کی مناسبت سے مینار پاکستان میں خصوصی آزادی مشاعرہ بھی ہوگا۔ ملی ترانے بھی پیش کیے جائیں گے۔13 اگست کی رات مینار پاکستان پر جشن آزادی میوزیکل نائٹ ہوگی۔