انسٹاگرام 9 دن بلاک رہنے کے بعد ترکیہ میں  فعال

انسٹاگرام 9 دن بلاک رہنے کے بعد ترکیہ میں  فعال

ا نقرہ:انسٹاگرام 9 دن بلاک رہنے کے بعد ترکیہ میں  فعال ہوگیا۔ اب انسٹا گرام نے ترکیہ میں کام کرنا شروع کردیا ہے۔ 


ترک وزیر نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس   پر جاری کردہ بیان میں بتایا کہ انسٹاگرام کے نمائندوں سے بات چیت کے بعد ترک حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ملک میں ایپلی کیشن کو فعال کردیا جائے گا کیونکہ وہ ہمارے مطالبات پر جواب دینے پر رضامند ہیں۔

ترک وزیر خارجہ کے بیان کے بعد ملک بھر میں آہستہ آہستہ انسٹاگرام فعال ہونا شروع ہو گیاہے۔ ترک وزیر کا مزید کہنا تھا کہ شروع سے ہی ہم چاہتے ہیں کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جمہوریہ کے قوانین کا احترام کرے۔

انسٹاگرام بلاک کرنے کا حکم نامہ ترک انفارمیشن ٹیکنالوجیز، کمیونیکشن   اتھارٹی کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں