پراپرٹی ٹیکس اب بلدیاتی ادارے وصول کریں گے

12:06 PM, 11 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: پراپرٹی ٹیکس اب بلدیاتی ادارے وصول کریں گے۔ کراچی میں پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے  نیا فیصلہ کیاگیاہے کہ  پراپرٹی ٹیکس اب بلدیاتی ادارے وصول کریں گے۔

کراچی  میں پراپرٹی ٹیکس کی وصولی بلدیاتی اداروں کے حوالے  کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 3 ماہ تک بلدیاتی اداروں کی اس معاملے سے متعلق معاونت کی جائےگی۔اس کے علاوہ حیدرآباد کے 9 اضلاع کے پراپرٹی ٹیکس کا ریکارڈ دوسرے مرحلے میں شامل کرکے ریکارڈ بلدیاتی ادراوں کے حوالے کیا جائے گا۔


اس حوالے سے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ تنظیم نو  سےمحکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔

مزیدخبریں