سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4ریکارڈ

12:02 PM, 11 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

سوات : خیبرپختونخوا کے اضلاع سوات، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔شدت 4.4ریکارڈ کی گئی، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔زلزے کی  شدت سےاطراف کے مکان اور عمارتیں لرز اٹھیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 جبکہ گہرائی 200 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔تاحال کسی جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ برصغیر میں زلزلوں کا آنا معمول بن چکا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ زلزلے اسی تواتر سے جاری رہے تو بھارت اور پاکستان کے کچھ حصوں سے زمینی رابطہ ٹوٹ سکتا ہے۔

واضح رہے سوات میں چند روز قبل بھی زلزلہ آیا تھا جس کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی تھی۔

مزیدخبریں