پنجاب میں سکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان ہوگیا

پنجاب میں سکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان ہوگیا

لاہور : صوبہ پنجاب میں گرمیوں کی تعطیلات  اپنے اختتام پر پہنچ گئیں ۔سکولوں کے تدریسی اوقات کار سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

سکولوں کے تدریسی اوقات کار سے متعلق جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں گرمیوں کی تعطیلات کے بعد سکول 15 اگست سے کھل جائیں گے۔

15 اگست سے سرکاری سکول ہفتے میں 5 روز کھلیں گے، پیر سے جمعرات تک سکول 8 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک کھلے رہے گے۔تاہم بروز جمعہ سکول 8 سے 12 تک کھلے رہیں گے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل شفٹ میں چلنے والےسکولو ں میں پہلی شفٹ 8 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک ہوگی، جبکہ دوسری شفٹ میں ایک بجے سے 5 بجے تک تدریسی عمل جاری رہے گا۔

مصنف کے بارے میں