ملکی  ترقی اور خوشحالی میں اقلیتی برادری کا حصہ ناقابل فراموش ہے : اقلیتوں کے قومی دن پر آئی ایس پی آر کا پیغام

11:17 AM, 11 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد  :  اقلیتوں کے حقوق اور آزادیاں مقدس ہیں ۔  آئی ایس پی آر کے مطابق  مسلح افواج کے سروسز چیفس نے اقلیتوں کے قومی دن پر ملک کی اقلیتی برادری کو مبارکباد دی  اور کہاکہ اقلیتوں کے حقوق اور آزادیاں مقدس ہیں۔

آئی ایس پی آ رکے مطابق ملکی  ترقی اور خوشحالی میں اقلیتی برادری کا حصہ ناقابل فراموش ہے ۔آج کا دن تنوع ،شمولیت اور بقائے باہمی ہماری عظیم قوم کا خاصا ہے ، اقلیتی برادریاں ہمارے سماج کا ناگزیر اور اہم ترین حصہ ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ  اقلیتیں قائداعظم کے وژن سے لیکر آج تک قومی تعمیر کا لازمی حصہ رہی ہیں ، اقلیتوں کی ملکی تعمیر و ترقی کیلئے قربانیاں اور کاوشیں قابل قدر ہیں۔

مزیدخبریں